Skip to main content

Posts

Featured

violin

 تم ایک نظم ہو جس میں ردیف کی کوئی شرط نہیں تم سب سے جدا ہو سب سے معصوم جیسے کہ   تمہارا مسکرانا  تمہارا اچھلنا  تمہاری ناراضگی تمہارا مجھ سے بات نہ کرنا تمہارا اچانک سے کھلکھلا کے مجھے پکارنا تمہاری معصومیت تمہاری خاموشی تمہارے کھلے بال جیسے کوئی لہر ہو تمہارا ہُوڈی پہننا تمہارا غصہ کرنا تمہارا کلاس میں سوال پوچھنا تمہارا کلاس میں لیٹ آنا تمہارا بیگ تمہاری آنکھیں تمہارا رونا جیسے کوئی وائلن کی دھن، جو بادلوں کو برسنے پر مجبور کر دے۔ مجھے خود پر دسترس ہوتی تو میں کبھی نہ کہتا کہ تم میری پسند ہو مگر وقت سے ڈر لگتا ہے کہ کہیں میں تمہیں کھو نہ دوں، کہ ایک عمر کے بعد رات کے پچھلے پہر یہ گمان مجھے پریشان نہ کرتا رہے کہ میں ایک بار بھی تمہیں یہ نہ کہہ پایا کہ تم میری پسند ہو۔

Latest Posts

Daffodil

Daffodil

whispers of the wind🌬️

The story of choices.

The dungeon of ghost.

The art of storytelling☕ HATIM🎬